Brailvi Books

آدابِ طعام
383 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
گھاٹی ہے جس سے ہلکے سامان والوں کے سِوا کوئی نَجات نہیں پائے گا ۔ یہ سُن کر وہ خوشی کے ساتھ واپَس چلی گئیں۔
 ( رُوضُ الرِیاحِین ص۱۰ المیمنۃ مصر)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
شکوہ نہیں کرنا چاہئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! صَحابی رسول حضرتِ سیِّدُنا ابو الدَّرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کس قَدَر قَناعت پسند تھے اور آپ کی اَہلیہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی کیسی اِطاعت گزار تھیں کہ گھر میں کھانے کیلئے کچھ نہ ہونے کے باوُجُود حضرت کاخوفِ خدا سے مَملو جُملہ سُن کر بَطِیبِ خاطِرواپَس لو ٹ گئیں۔ تنگدستیوں اور گھریلو پریشانیوں سے گھبرا کر شکوہ شکایت کرنے کے بجائے ہمیشہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں رُجوع کرنا چاہئے اور اُس کی رِضا پر راضی رَہنا چاہئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۲۱)پریشان حال کی دُعا
ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں ایک شخص نے عرض کی، حُضُور! اَہل و عِیال کی فکر نے مجھے پریشان کر رکھا ہے۔ میرے حق میں دعا فرمایئے۔
      زباں پرشِکوہ رنج و اَلَم لایا نہیں کرتے

      نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے
Flag Counter