| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
زلزلہ گناہوں کی وجہ سے آتا ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سرکارِ اعلیٰحضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، ولئ نِعمت،عظیمُ البَرَکت، عظيمُ المَرْتَبت،پروانہِ شمعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِئ سنّت ، ماحِیِئ بِدعت، عالِمِ شَرِیعَت ، پيرِ طريقت،باعثِ خَيْر وبَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں،''(زلزلہ کا)اصلی باعِث آدَمیوں کے گناہ ہیں۔''
(فتاوٰی رضویہ ج ۲۷ ص ۹۳)
آہ! آج کل گناہوں کا زور دار سیلاب ہے، خود بُرائیوں سے بچنا تو ایک طرف رہا،نیکیاں کرنے اور سنّتوں پر عمل کرنے والوں کیلئے بھی گویا زمین تنگ کر دی گئی ہے!آہ!آہ!آہ! بروز ہفتہ ۳ رَمَضانُ الْمبارَک ۱۴۲۶ھ 8.10.05 کو کچھ لوگ طرح طرح کے گناہوں میں مشغول تھے کہ یکایک خوفناک زلزلہ آیا اور اُس نے ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کے مشرقی حصّے کو اُجاڑ کر رکھ دیا ! زلزلے کے ضمن میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر عاشِقانِ رسول کے عبرتناک تجرِبات ومُشَاہَدَات پڑھئے اور خوب توبہ و استِغفار کیجئے۔
(۱۷)زندہ بچّی پریشرککر میں اُبال دی!
کہتے ہیں، کشمیر کے کسی عَلاقہ میں ایک شَخص جس کی 5بچّیاں تھیں ، چھٹی