Brailvi Books

آدابِ طعام
378 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
صَدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب

بخش   بے   پوچھے  لَجائے  کو  لَجانا  کیا  ہے

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُنیا کی ساری لذّتیں بِالآخِر ختم ہوجائیں گی کاش! مرنے سے پہلے پہلے ہماری حرِص کا خاتِمہ ہوجائے۔ ہائے!ہائے! دنیا کی نَیرَ نگیاں! اور اِس بے وفا دنیا پرفَریفتہ ہونے والوں کی بے نور زندگیاں! آیئے! میں آپ کو ایک عبرتناک واقِعہ سناتا ہوں، ہے کوئی عبرت حاصِل کرنے والا!
(۱۶)ناچ رنگ کی مَحفِل جاری تھی کہ۔۔۔
    کہتے ہیں،۳رَمَضانُ المبارَک ۱۴۲۶ھ(بمطابِق 8.10.05)کو اسلام آباد کی پُرشِکوہ عمارت ''مارگَلہ ٹاور'' میں کچھ مغرِبی تہذیب کے دلداہ مسلمانوں نے یہود ونصاریٰ کے ساتھ مل کر مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِحتِرامِ رَمَضانُ المبارَک کوبالائے طاق رکھ کر شراب پی کر خوب ناچ رنگ کی محفِل برپا کی ۔ یہ لوگ اپنی عاقِبت کے انجام سے بِالکل بے خبر گناہوں کے اِن گِھنونے کاموں میں  ابھی مشغول تھے کہ اچانک خوفناک زَلزلہ آیا اور اس نے عیش پرستوں کی تمام ترشاد کامیو ں اور خَر مستیوں کوخاک میں ملا کر رکھ دیا! ؎
           یاد رکّھو! موت اچانک آئیگی 

           ساری مستی خاک میں مل جائیگی
Flag Counter