Brailvi Books

آدابِ طعام
377 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
میں عذاب نہیں ہوگا لیکن اِسی مقدار میں آخِرت کی نعمتیں کم ہوجائیں گی ، غور تو کیجئے! کتنے بڑے نقصان کی بات ہے کہ انسان فانی نِعمتوں کے حُصول میں بَہُت جلدی کرے اور اِس کے بدلے اُخرَوی نِعمتوں میں کمی کے ذَرِیعے نقصان اُٹھا ئے ۔''
         (اِحیا ءُ العُلُوم ج ۵ص۹۸)
آخِرت میں سو حصّے کمی
پزّوں، پراٹھوں، کبابوں، سموسوں، گرما گرم پکوڑوں، آئسکریموں ، ٹھنڈی ٹھنڈی بوتلوں، خوش ذائِقہ فالودوں، میٹھے میٹھے مزیدار شربتوں وغیرہ عمدہ غذاؤں کے شوقینوں، نیز عالیشان کوٹھیوں، وسیع مکانوں،نت نئے بیش قیمت لباسوں ، ہر طرح کی آسائشوں اورسَہولتوں کے طلبگاروں، مالداروں، سرمایہ داروں ، دنیا میں خوب خوشیاں پانے والوں،اچّھی صِحّت والوں،اقتدار کی ہوس میں بد مست رہنے والوں کیلئے بِالخصوص غور و فکر کا مقام ہے ، آہ! آہ!آہ!''تذکِرۃُ الاولیاء '' میں ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا فُضَیل بن عِیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، جب دُنیا میں کسی کو نِعتموں سے نوازا جاتا ہے تو آخِرت میں اُس کے سو حصّے کم کر دیئے جاتے ہیں ، کیوں کہ وہاں تو صِرف وُہی ملیگا جو دُنیا میں کمایا ہے، لہٰذا انسان کے اختِیار میں ہے کہ وہ حصہ آخِرت میں کمی کرے یا زیادَتی ۔ مزید فرمایا، دُنیا میں عُمدہ لباس اور اچّھا کھانے کی عادت مت ڈالوکہ مَحشر میں ان چیزوں سے محروم کر دیئے جاؤ گے۔
 (تذکرۃُ الاولیاء ج۱ص۷۵ا)
Flag Counter