Brailvi Books

آدابِ طعام
374 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
گا۔بلکہ کبھی اتِّفاق سے گھر میں اِن کی مرضی کے خلاف کھانا پیش کیا جاتا ہو گا تو بک بک کرتے، لڑتے جھگڑتے ، اپنے بچّوں کی امّی جان بلکہ خود اپنی ماں سے مَعَاذَاللہ اُلجھ پڑتے اور یوں دل آزاریوں وغیرہ کے کبیرہ گناہوں میں جاپڑتے ہوں گے ۔ اگر کبھی آپ نے اِس طرح کی خطا کی ہے تو میرا مشورہ ہے کہ توبہ بھی کیجئے اور جس جس کی دل آزاری کی ہے اُس سے مُعافی تَلافی بھی فرما لیجئے۔ ورنہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی کی صورت میں مرنے کے بعد سخت پچھتاوا ہو گا۔ یاد رکھئے ! دنیا میں نعمت جتنی عُمدہ ہو گی بروزِ قِیامت اُس کا حساب بھی اُتنا ہی زِیادہ ہو گا۔ حسابِ آخِرت کے مُعامَلے میں عمدَگی کامِعیار اپنی اپنی پسند کے اعتبار سے ہو گا۔ مَثَلاً جو چاول کے بجائے روٹی زیادہ پسند کرتا ہے اُس کیلئے چاوَل کے مقابلے میں روٹی بڑی نعمت ہے اور اِسی مُناسَبَت سے اُس سے روٹی کاحِساب زیادہ اور جو چاول کا شوقین ہو گا اُس کیلئے روٹی کے مقابلے میں چاول کا حساب زیادہ ۔
وَ عَلٰی ھٰذ القِیاس
 (یعنی اور اسی پر ہر چیز کو قِیاس کر لیجئے)
    اللہ تبارَکَ وَ تَعالیٰ پارہ ۳۰ سورۃُ التَّکاثُر کی آخِری آیتِ کریمہ میں ارشاد فرماتا ہے:۔
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ٪﴿۸﴾
ترجَمہ کنزالایمان: پھر بے شک ضَرور اُس دن تم سے نعمتوں سے پُر سِش ہو گی۔  ( پ۳۰ التَّکاثُر ۸)
Flag Counter