Brailvi Books

آدابِ طعام
371 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
مدینہ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً میں بھوک نے بَہُت ستایا تو میں مزدوری کے لئے نکلا، دیکھا کہ ایک عورت مِٹّی کے ڈَھیلوں کو جَمع کر کے ان کو بِھگونا چاہتی تھی میں نے اُس سے فی ڈَول ایک کَھجور اُجرت طے کی اور سَولہ ڈول ڈال کر اُس مِٹّی کو بِھگودیا یہاں تک کہ میرے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے پھر وہ کَھجوریں لے کر میں حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حُضُور حاضِر ہُوا اور سارا واقِعہ بیان کیا تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم نے بھی ان میں سے کچھ کَھجوریں تناوُل فرمائِیں۔
 ( سفینہ نوح حصّہ اوّل ص ۹۹)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
 (۱۳)دل کو نرم کرنے کا نُسخہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ  تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی سادگی پر ہماری جان قربان ہو۔ اتنی اتنی مَشَقَّتیں برداشت کرنے کے باوُجُودزُبان پر کبھی حَرفِ شکایت نہ لاتے ۔ غذا کے ساتھ ساتھ آپ کا لباس بھی انتِہائی سادہ ہوا کرتا تھا۔ ایکبار آپ کَرَّمَ اللہُ  تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی خدمت میں عرض کی گئی، آپ اپنی قمیص میں پیوند کیوں لگاتے ہیں؟
Flag Counter