Brailvi Books

آدابِ طعام
368 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
کی پیشانی جس میں (سجدے کے)نِشانات ہوں، کو دیکھ کر دھوکہ نہ کھانا یہ دیکھو کہ وہ دِرہَم (مال و دولت)سے مَحَبَّت کرتا ہے یا اس سے دُور رہتا ہے۔''
 (اِحیا ءُ العُلُوم ج۳ص۲۸۸)
حُبِّ دنیا سے تُو بچا یا ربّ!

               اپنا شیدا مجھے بنا یا ربّ!
 (۱۱)مَدَنی محبوب کی زُلفوں کااسیر
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے بڑے بڑے چور ڈاکو ؤں کے راہِ راست پر آجانے کے واقعات سُننے کو ملتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسنِ خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں اور شہروں میں مُتَعَدَّد مجالِس بنائی جاتی ہیں۔ مِنجُملہ مجلسِ رابِطہ بِالْعُلَماءِ وَ الْمَشائِخ بھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔ اِس مجلِس کے اسلامی بھائی مشہور دینی درسگاہ جامِعہ راشِدیہ(پیرجو گوٹھ بابُ الاسلام سندھ)تشریف لے گئے ۔بر سبیلِ تذکِرہ جَیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی بات چلی تووہاں کے شیخ الحدیث صاحِب کچھ اِس طرح فرمانے لگے،جَیل خانوں کے مَدَنی کام کی تابناک مَدَنی کارکردگی میں خود آپ کو سُناتا ہوں، پیرجو گوٹھ کے نَواح میں ایک ڈاکو نے تباہی مچا رکھی تھی، میں اُس کو جانتا تھا، آئے دن پولیس کے ساتھ اُس کی آنکھ مچولی جاری رہتی ،
Flag Counter