Brailvi Books

آدابِ طعام
367 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
(۳)حضرتِ سیِّدُنا سمیط بن عجلان علیہ رحمۃ المنّان نے فرمایا، دِرَہَم و دِینار(مال و دولت)مُنافِقوں کی لگامیں ہیں وہ ان کے ذَرِیعے دوزخ کی طرف کھینچے جائیں گے(۴)حضرتِ سیِّدُنا یَحْییٰ بن مُعاذرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، دِرہَم (یا روپے )بچّھو ہیں اگر تم اِس کے زہر کا اُتار نہیں جانتے تو اسے مت پکڑو کیوں کہ اگر اس نے ڈس لیا تو اس کا زَہر تمہیں ہلاک کر دے گا۔عرض کی، اِس کا اُتار کیا ہے؟ فرمایا، حلال طریقے سے حاصِل کرنا اور اس کے حقوقِ واجِبہ ادا کرنا(۵)حضرتِ سیِّدُنا عَلاء بن زِیاد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، دنیا خوب بناؤسِنگھار کر کے میرے سامنے مِثالی صورت میں آئی۔ میں نے کہا، میں تیرے شَر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں۔وہ بولی، اگر آپ مجھ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو دِرہَم و دینار (روپے پیسوں)سے نفرت کیجئے کیوں کہ دِرَہَم و دِینار وہ چیزیں ہیں جن کے ذَرِیعہ آدَمی ہر قسم کی دنیا حاصِل کرتا ہے لہٰذا جو ان دونوں(یعنی درہم و دینار )سے صَبْر کریگا یعنی دُور رہے گا وہ دنیا سے بھی صَبْرکر لے گا۔ مزید سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی نے عربی اشعار نَقل کئے ہیں، ان کا ترجَمہ ہے:۔''میں نے تو(یہ راز)پا لیا ہے پس تم بھی اِس کے علاوہ کچھ اور گمان مت کرو اور یہ نہ سمجھو کہ تقویٰ اس دِرہَم کے پاس ہے۔ تو جب تم اس (مال)پر قادِر ہونے کے باوُجُود اسے ترک کر دو تو جان لوکہ تمہارا تقویٰ ایک مسلمان کاتقویٰ ہے۔ کسی آدمی کی قمیص پر لگے ہوئے پیوند یا پِنڈلی سے اُوپر کی ہوئی شلوار یا اس
Flag Counter