| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
تڑپ تڑپ کر ٹھنڈے ہو گئے اور سونا جُوں کا تُوں پڑا رہا۔ پھر حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام واپَس لوٹے تو چند آدَمی آپ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے ہمراہ تھے آپ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام نے سونے اور تینوں لاشوں کی طرف اشارہ کر کے ہمراہیوں سے فرمایا،'' دیکھ لو دُنیا کا یہ حال ہے پس تم کو لازِم ہے کہ اس سے بچتے رہو۔
( اِتحافُ السَّا دَ ۃِ المُتّقِینَ ج۹ص۸۳۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! دولت کی مَحَبَّت کیسے کیسے گُل کِھلاتی ، گناھوں پر اُکساتی ،دربدر پھراتی، لوٹ مار کرواتی حتّٰی کہ لاشیں گِرواتی ہے مگر کسی کے ہاتھ نہیں آتی اوراگر آتی ہے تو بے حد ستاتی اور خوب رُلاتی ہے۔ لہٰذا ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین مال و دولت کے مُعامَلے میں نہایت ہی محتاط تھے چُنانچِہ
مال کی مذمّت میں بُزُرگوں کے اِرشادات
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں ، (۱)حضرتِ سیِّدُناحسن بصری علیہِ رَ حمَۃُ اللہِ القَوی فرماتے ہیں، خدا عَزَّوَجَلّ َکی قسم ! جو دِرہَم ( یعنی دولت)کی عزّت کرتا ہے، اللہ ربّ العزّت اُسے ذِلّت دیتا ہے (۲)منقول ہے ، سب سے پہلے دِرہَم و دِینار بنے تو شیطان نے ان کو اُٹھا کر اپنی پیشانی پر رکھا پھر ان کو چُوما اور بولا ، جس نے ان سے مَحَبَّت کی وہ میرا غلام ہے
(العِیاذ باللہ)