Brailvi Books

آدابِ طعام
365 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
ایک حصّہ تیر ااور ایک اُس کا جس نے وہ تیسری روٹی لی۔'' یہ سُنتے ہی وہ شخص جھٹ بول اُٹھا ! یاروحَ اللہ ! وہ تیسری روٹی میں نے ہی لی تھی۔ آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے فرمایا،'' یہ سارا سونا تُوہی لے لے۔ پھر اس کو چھوڑ کر آگے تشریف لے گئے ۔ یہ شخص سونا چادر میں لپیٹ کر اکیلا ہی روانہ ہوا،راستے میں اسے دو شخص ملے، اُنہوں نے جب دیکھا کہ اس کے پاس سونا ہے تو اس کو قتل کر دینے کے لئے تیّار ہو گئے تا کہ سونا لے لیں۔ وہ شخص جان بچانے کی خاطر بولا،''تم مجھے قتل کیوں کرتے ہو!ہم اس سونے کے تین حصّے کر لیتے ہیں اور ایک ایک حصّہ بانٹ لیتے ہیں۔ وہ دونوں شخص اس پرراضی ہو گئے ۔ وہ شخص بولا،'' بہتر یہ ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی تھوڑا سا سونا لے کر قریب کے شہر میں جائے اور کھانا خرید کر لے آئے تا کہ کھا، پی ، کر سونا تقسیم کرلیں۔چُنانچِہ ان میں سے ایک آدمی شہر پہنچا ، کھانا خرید کرواپَس ہونے لگا تو اس نے سوچا ، بہتر یہ ہے کہ کھانے میں زَہر ملا دُوں تا کہ وہ دونوں کھا کرمر جائیں اور سارا سونا میں ہی لے لوں ۔ یہ سوچ کر اس نے زَہر خرید کر کھانے میں ملا دیا۔ اُدھر اُن دونوں نے یہ سازش کی کہ جیسے ہی وہ کھانا لیکر آئے گا ہم دونوں ملکر اُس کو مار ڈالیں گے اور پھر سارا سونا آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔چُنانچِہ جب وہ شخص کھانا لیکر آیا تو دونوں اُس پرپِل پڑے اور اُس کوقَتْل کر دیا۔اس کے بعد خوشی خوشی کھا نا کھانے کیلئے بیٹھے تو زَہرنے اپنا کام کر دکھایا اور یہ دونوں بھی
Flag Counter