عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُسے ذَبح کیا ،بُھونا اور دونوں نے مل کر کھایا۔ گوشت کھا چکنے کے بعد آپ نے ہڈِّیّوں کوجَمْع کیا اور فرمایا،
(اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے زندہ ہو کر کھڑا ہوجا)ہِرنی کا بچّہ زندہ ہو کر اپنی ماں کے ساتھ چلا گیا۔ آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُس شخص سے فرمایا،''تجھے اُس اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم جس نے مجھے یہ مُعجِزہ دکھانے کی قُدرت عطا کی ۔ سچ بتا ، وہ تیسری روٹی کہاں گئی؟''وہ بولا ،''مجھے نہیں معلوم۔'' فرمایا،'' آؤ آگے چلیں۔'' چلتے چلتے ایک دریا پر پہنچے ، اور بیٹھ گئے ، آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُس شخص کا ہاتھ پکڑا اور پانی کے اُوپر چلتے ہوئے دریا کے دوسرے کَنارے پہنچ گئے۔ آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُس شخص سے فرمایا،'' تجھے اُس خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم ! جس نے مجھے یہ مُعجِزہ دکھانے کی قُدرت عطا کی، سچ بتا کہ وہ تیسری روٹی کہاں گئی؟وہ بولا،'' مجھے نہیں معلوم !'' آ پ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے فرمایا،'' آؤ آگے چلیں۔'' چلتے چلتے ایک ریگستان میں پہنچے، آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے رَیت کی ایک ڈھیری بنائی اور فرمایا ، '' اے رَیت کی ڈھیری! اللہ عَزَّوَجَلَّکے حُکم سے سونا بن جا۔'' وہ فوراً سونا بن گئی، آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُس کے تین حصّے کئے پھر فرمایا،'' یہ ایک حصّہ میرا ہے اور