Brailvi Books

آدابِ طعام
363 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
گئے اور تین دن تک دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرے اور چوتھے دن ذِلّت کے ساتھ موت کے گھاٹ اُتر گئے۔ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُس کے قہر و غضب سے پناہ مانگتے ہیں۔ بعض لوگوں کو یہ وَہم ہوتا ہے کہ '' سُوَّر'' یا خِنزیرکا نام لینے سے زَبان ناپاک ہو جاتی اور وُضُوٹوٹ جاتا ہے! یہ سرا سر غَلَط فہمی ہے۔ خِنزیر کا لفظ قراٰنِ کریم میں بھی موجود ہے۔ لہٰذا یہ لفظ بولنے سے نہ زبان ناپاک ہوتی ہے اورنہ ہی وُضُوٹوٹتا ہے۔
 (۱۰)تیسری روٹی کہاں گئی؟
حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کی خدمت میں ایک آدَمی نے عرض کی، ''یا روحَ اللہ! میں آپ کی صُحبتِ بابَرَکت میں رَہ کر خدمت کرنا اور علمِ شریعت حاصِل کرنا چاہتاہوں۔آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے اُس کو اجازت دے دی ۔ چلتے چلتے جب دونوں ایک نَہَر کے کَنارے پہنچے تو آپ
علیہ الصلوٰۃ و السلام
نے فرمایا،'' آؤ کھانا کھا لیں۔'' آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کے پاس تین روٹیاں تھیں ، جب ایک ایک روٹی دونوں کھا چکے تو حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّنا وَ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نَہَر سے پانی نوش فرمانے لگے ، اُس شخص نے تیسری روٹی چُھپا لی ۔ جب آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
پانی پی کر واپَس تشریف لائے تو روٹی موجود نہ پا کر اِ ستفِسار فرمایا،'' تیسری روٹی کہاں گئی؟'' اُس نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا ،مجھے نہیں معلوم ۔ آپ
عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
خاموش ہو رہے ۔
Flag Counter