| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِ عبرت بُنیاد ہے، آسمان سے روٹی اورگوشت کا خوان نازِل کیا گیا اورحکم دیا گیا کہ نہ خِیانت کریں نہ دوسرے دن کے لیے بچا کررکھیں، پس اُنہوں نے خیانت کی اوردوسرے دن کیلئے جَمْع بھی کیاتوانہیں بندر اور خِنزیر کی شَکل کردیا گیا
(جامِعِ ترمذی ج۵ص۴۴حدیث ۳۰۷۲)
اُن لوگوں کو تاکید کی گئی تھی کہ اِس خوان میں سے کل کے لیے بچا کر چُھپا کر نہ رکھیں بعض لوگوں نے کَل کے لیے بچایا وہ سُوَّر بنا دیئے گئے ۔ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرورضی اللہ تعالیٰ عنہما کا فرمانِ عبرت نشان ہے،قِیامت میں سخت عذاب ، دسترخوان والے عیسائیوں ، فِرعونی لوگوں اورمُنافِقوں کو ہو گا۔
(ا لدرُالمَنثورج۳ص۲۳۷)
کیا سُوَّر کا نام لینیسے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کی شانِ عظمت نشان آپ نے دیکھی ! آپکی دُعا سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نعمتوں بھرا مائِدہ (یعنی دسترخوان)نازِل فرمادیا۔ دنیا میں جو بھی نِعمت ملتی ہے عُمُوماً اُس میں زَحمت بھی ہوتی ہے۔ شُکرانِ نِعمت کرنے والے کامیاب اور کُفرانِ نِعمت کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں۔ نِعمتوں کی فَراوانیوں کو دیکھ کر نافرمانیوں پر اُتر آنے والے انجام کار ذلیل و خوار ہوتے ہیں جیسا کہ اِس قراٰنی حکایت سے معلوم ہوا کہ 300 نافرمان سُوَّر(خِنزیر)کی شکل میں مُتَشَکِّل ہو