Brailvi Books

آدابِ طعام
359 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
باعِث بنے ہم آپ کے زندہ ئجاوِید گواہ بن جاویں۔حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی و عبداللہ ابنِ عباّس و جَمہور مُفسِّرین
رِضْوَانُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِم اَجمَعِين
کا قول یہ ہے کہ جب حَوارِیوں نے حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کو ہر طرح کا اطمینان دلایا کہ ہم یہ خوان مَحض شوق یا تفریح کیلئے نہیں مانگتے بلکہ اس میں ہمارے دینی مقاصِد ہیں ۔تب حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے ٹاٹ کا لباس پہنا اور رو رو کر دُعا کی: ۔
اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاۤ اَنۡزِلْ عَلَیۡنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوۡنُ لَنَا عِیۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنۡکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾
ترجَمہ کنز الایمان: اے اللہ! اے رب ہمارے !ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ہمارے اگلوں پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رِزق دے اور تُو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ ( پ ۷ المائدہ ۱۱۴) 

    چُنانچِہ سُرخ رنگ کادسترخوان بادَلوں میں ڈھکا ہو ا آیا، یہ تمام لوگ اسے اُترتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ یہ دسترخوان مَع بادَلوں کے آہِستہ آہِستہ نیچے اترا یہاں تک کہ لوگوں کے درمِیان رکھ دیا گیا۔ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
اِس دسترخوان کو دیکھ کر بَہُت روئے اور دُعا کی، مولیٰ!
Flag Counter