| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
کی سعادت حاصِل کی اِسی دَوران والدِمرحوم جن کو فوت ہوئے دو برس گزر چکے تھے، میرے خواب میں بَہُت اچّھی حالت میں تشریف لائے ، میں نے پوچھا ،اَبّو! انتِقال کے بعد کیا ہوا ؟ فرمایا،کچھ عرصہ گناہوں کی سزا ملی مگر اب عذاب اُٹھ گیا ہے، تم دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو ہرگز مت چھوڑنا کہ اِسی کی بَرَکت سے مجھ پر کرم ہوا ہے۔اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقِعی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت بَہُت بڑی ہے، نیک اولاد صَدَقہ جارِیّہ ہوتی ہے اور ان کی دُعا ؤں کے طُفیل فوت شُدہ والدِین کیلئے آسانیاں ہو جاتی ہیں۔اولاد کو نیک بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ایک بہترین ذَرِیعہ ہے۔
ہیں اسلامی بھائی سبھی بھائی بھائی ہے بے حد مَحَبَّت بھرا مَدَنی ماحول
یہاں سنّتیں سیکھنے کو ملیں گی دِلائے گاخوفِ خدا مَدَنی ماحول
نبی کی مَحَبَّت میں رونے کا انداز
تم آجاؤ سکھلائے گا مَدَنی ماحول