Brailvi Books

آدابِ طعام
356 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
آدھ کم پڑنے لگے ۔ بانئ محفِل نے گھبرا کر حضرتِ صدرُ الافاضِل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ باکرامت میں ماجرا عَرض کیا، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنا رُومال نکال کر دیا اور فرمایا، لڈّو کے برتن پر ڈالدیجئے، اور تاکید فرمائی کہ تبرُّک رومال کے نیچے سے نکال نکال کر تقسیم کیا جائے مگر برتن کھول کر نہ دیکھا جائے۔چُنانچِہ خوب لڈّو تقسیم ہوئے اور ہر ہر فرد کو لڈّو مل گیا۔ آخِر میں جب برتن کھولا گیا تو رُومال اُڑھاتے وقت برتن میں جتنے لڈّو تھے اُتنے ہی اب بھی موجود تھے!
 ( مُلَخصاً ، تاریخ اسلام کی عظیم شخصیت صدر الا فاضل ص ۳۴۳)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔ 

                چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی

                یہ شان ہے خدمتگاروں کی سردار کا عالم کیا ہوگا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۸)والِد صاحِب سے عذاب اُٹھ گیا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں شامل ہونے والے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دونوں جہاں کی بھلائیاں پانے کے حقدار قرار پاتے ہیں، ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے، میں نے عید کے دوسرے روز عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلے میں سفر
Flag Counter