Brailvi Books

آدابِ طعام
355 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
فَقَط تنہا جانِ رَحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعوت تھی مگر مالِکِ جنّت، قاسمِ نِعمت، سراپا جودو سخاوت، محبوب ربِّ العزّت عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بَرَکت سے قلیل طعام     کثیر صَحابہ کرام علیھم الرضوان کو نہ صِرف کا فی ہو گیا بلکہ بچ رہا۔ ؎
(۷)جشنِ ولادت کے لڈّوؤں میں بَرَکت
    مُراد آباد(الھند)میں ایک عاشِقِ رسول ہر سال ربیعُ النُّور شریف میں دھوم دھام سے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جشنِ ولادت مناتے اور زبردست محفلِ میلاد مُنعَقِد فرماتے، سرکارِ اعلیٰحضر ت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے خلیفہ صاحِبِ خَزائنُ العِرفان حضرت صدرُ الافاضِل علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی اُس میں خُصوصی شرکت فرماتے تھے۔ ایک بار محفلِ میلاد میں معمول سے بَہُت زیادہ افراد آ گئے۔ اِختِتام پر حسبِ معمول پاؤ پاؤ بھر(تقریباً 250 گرام)کے لڈّو کی تقسیم شُروع ہوئی مگر وہ آدھوں
            یہ سُن کرسخی آپ کا آستانہ ،ہے دامن پَسارے ہوئے سب زمانہ

            نواسوں کا صدقہ نگاہِ کرم ہو،تِرے در پہ تیرے گدا آ گئے ہیں
     اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ عظمت نشان اور آپ سے ظاہِر ہونے والے معجزات کی تو بات ہی کیا ہے! آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے غلاموں سے بھی عظیم الشّان کرامات کاظُہُور ہوتا ہے چُنانچِہ
Flag Counter