Brailvi Books

آدابِ طعام
354 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
حاضِر ہُوا تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَحابہ کرام علیھم الرضوان کے ساتھ تشریف فرما تھے۔ مارے شَرم کے کچھ عرض نہ کر سکا اورخاموش کھڑا رہا۔ سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے میری طرف دیکھا میں نے اشارہ سے کھانے کے لئے چلنے کی اِلتِجاء کی، فرمایا ، اور یہ لوگ ؟ میں نے عَرض کی، نہیں۔ سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خاموش ہو گئے اور میں اِسی مقام پر کھڑا رہا۔ حُضُورِ انور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے پھر میری طرف نظر فرمائی ۔ میں نے اِسی طرح پھر اشارَۃً عَرض کی۔ فرمایا، یہ لوگ ؟ میں نے عَرض کی، نہیں۔ دوسری یا تیسری مرتبہ کے جواب میں میں نے عَرض کی،'' بَہُت اچّھا ' ' یعنی ان کو بھی لے چلئے اور ساتھ یہ بھی عَرض کر دی کہ صِرف تھوڑا سا کھاناآپ

صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کے لئے پکایا ہے۔ شاہِ خُیرُالْاَنام صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان تمام صَحابہ کرام علیھم الرضوان کے ساتھ تشریف لائے ، سب نے اچّھی طرح کھایا اور کھانا پھر بھی بچ رہا۔
 ( الخَصائصُ الکُبریٰ ج۲ ص۸۲)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سر وَرِکائنات، شَہَنْشاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ سِتُودہ صِفات یقینا باعثِ نُزُولِ بَرَکات ہے۔اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ہم پر ہر دم رَحمت کی برسات ہے۔ کھانے کی قِلّت کے سبب
Flag Counter