Brailvi Books

آدابِ طعام
349 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
    حُضُورِ انور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قدموں میں رکھ دیا۔ اس وقت گھر سے رونے کی آوازیں آنے لگیں۔ اللہ تعالیٰ نے جِبرئیلِ امین علیہ الصلوٰۃ و السلام کو بھیجا اور فرمایا،اے جِبرئیل! میرے محبوب علیہ الصلوٰۃ و السلام سے فرماؤ، اللہ ربُّ العزَّت فرماتا ہے،اے پیارے حبیب! تم دُعا کروہم ان کوزندہ کر دیں گے۔ حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدَم،رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دُعا فرمائی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حُکم سے دونوں مَدَنی مُنّے اُسی وَقت زندہ ہو گئے۔
 (شواہِدُالنُّبُوَّ ۃ ص ۱۰۵،مدارِجُ النّبوّت حصہ ۱ص۱۹۹)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے!میرے پیارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بھی کیا خوب شان ہے کہ مختصر سا کھانا بَہُت سارے لوگوں نے کھا لیا پھر بھی اُس میں کسی قسم کی کمی واقِع نہ ہوئی اورپھر بکری کے گوشت کی بچی ہوئی ہڈّیوں پر کلام پڑھا تو گوشت پوست پہن کر بِعَینِہٖ وُہی بکری
Flag Counter