خا تمُ المُر سَلین، رحمۃٌ لِّلْعٰلمین ،شفیعُ الْمُذْنِبیْنِ، انیسُ الْغَرِیبین، سِراجُ السَّالِکین، محبوبِ ربُّ الْعٰلمین،جنابِ صادق واَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے،جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالیٰ فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں، کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔
(کنز العمال ج۱ص۲۵۰ حدیث۲۱۷۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
حضرتِ سیِّدُناانَس بن مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، امامُ الْمُتَوَکِّلِین ،سیِّدُ الْقانِعِین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں تین پرندے