Brailvi Books

آدابِ طعام
340 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
بابُ المدینہ کراچی کے ایک ا سلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے، 2001ء میں میرے حرام مَغْزْ میں بَل آ گیا تھاجس کی وجہ سے میں سخت اذِیّت میں تھا، عرصہ تک علاج کروایا مگر فائدہ نہ ہوا،ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے علاوہ اِس تکلیف کا کوئی حل نہیں مگر یہ بھی امکان ہے کہ آپریشن ناکام ہو جائے۔ ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش کے سبب ہمّت کر کے 30دن کے مَدَنی قافِلے کامسافِر بن گیا ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیر کسی آپریشن کے حرام مَغز کابَل خَتم ہوگیا اور میں صِحّت مَند ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! مَدَنی قافِلوں میں کتنی بَرَکتیں ہیں! یہاں یہ عرض کرتا چَلوں کہ ضَروری نہیں کہ مَدَنی قافِلے کے مسافِر کی بیماریاں اور پریشانیاں دُور ہوہی جائیں ۔ یہ سب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مرضی پر موقوف ہوتا ہے،آپ سبھی جانتے ہیں کہ صحّت کی ضمانت نہ ہونے کے باوُجُود لوگ علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اور شِفا نہ ملنے کے باوُجُود کوئی علاج ترک نہیں کرتا
گر کوئی مرض ہے        تو مِری عرض ہے         پا ؤ گے را حَتیں             قافِلے میں چلو

دردِ  سر ہو  اگر یا ہو  دردِ کمر  پاؤ گے  صِحَّتیں قافِلے  میں  چلو
میرے حرام مغز م كا بال ختم ہوگیا
Flag Counter