Brailvi Books

آدابِ طعام
339 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
کی کوشِش کی تھی کہ دیکھو یہ کیاکرتا ہے مگر وہ عامِل اپنے فن میں کامل نکلا اور اُس نے اسمائے مبارَکہ پڑھ کر ایسا دم کیا کہ اس بے چارے جِنّ کوجان کے لالے پڑگئے لہٰذا کسی کو کمزور سمجھ کر چھیڑنا نہیں چاہیے نیز پتا چلا کہ گناہوں کی نُحُوست کے سبب دنیا میں بھی بلائیں اور آفتیں آسکتی ہیں جیسا کہ اُس آسَیب زدہ مکان میں آنے والے شرابیوں اور بدکاروں کو جِنّات گلا گُھونٹ کرمار دیتے تھے اِس سے گھروں میں فلمیں ڈرامے دیکھنے والوں اور طرح طرح کے گناھوں میں مشغول رہنے والوں کو عبرت حاصِل کرنی چاہئے کہ کہیں دُنیا میں بھی گناھوں کی پاداش میں کوئی جِن مسلَّط نہ ہو جائے ! نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ عبادت و تِلاوت سے بلائیں ٹلتی ہیں۔ جیسا کہ اُس پُراَسرار مکان کے جِنّ نے نَمازی و تِلاو ت کرنے والے مسلمان کی شاگردی اختیار کر لی۔ لہٰذااپنے گھرکو نَمازوں، تِلاوتوں اور نعتوں سے آباد رکھئے اور فلموں ڈِراموں ،گانے باجوں کی نُحُوستوں سے دور رہئے۔
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
بَرَکتیں ہی بَرَکتیں ہوں گی۔گناہوں کی عادتوں سے نَجات اورعبادت کی تربیَّت کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ آخِرت کے عظیم ثوابات کے ساتھ ساتھ
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دُنیوی آفات وبَلِیّات سے نَجات کا بھی سامان ہو گا چُنانچِہ
Flag Counter