Brailvi Books

آدابِ طعام
336 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
جاتی اُن کو بھی استِعمال کرتے ہیں نیزکھانے پینے کی چیز موجود ہونے کے باوُجُود جو برتن کُھلا چھوڑ دیا جاتا ہے اُس میں سے بھی کھاتے ہیں۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جِنّات انسانوں کو اِغواء بھی کر جاتے ہیں اور یہ انتِہائی تشویش کی بات ہے ان سے حفاظت کیلئے دُنیوی اَسلِحہ بلکہ اِنسانی فوج بھی کا ر آمد نہیں۔ اِس کیلئے '' مَدَنی ہتھیار '' درکار ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے ادارے '' مکتبۃُ المدینہ'' کی طرف سے شائِع کردہ ۱۶ صَفَحات پر مشتمل جیبی سائز کے رسالے 40 روحانی علاج میں سے چار'' مَدَنی ہتھیار ''حاضِر ہیں (۱)
یا مُھَیْمِنُ
29بار(دن میں کسی بھی وَقت ) روزانہ پڑھنے والا اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر آفت وبلا سے محفوظ رہے گا(۲)
یاوَکِیلُ
سات بار جو روزانہ عَصر کے وَقت پڑھ لیا کرے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َہر آفت سے پناہ پائے(۳)
یا مُمِیْتُ
سات بار روزانہ پڑھ کر جواپنے اُوپر دم کرلیا کرے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر جادو اثر نہیں کریگا (۴)
یاقادِرُ
جو وُضُوکے دَوران ہر عُضْوْ دھوتے ہوئے پڑھنے کا معمول بنا لے اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ دشمن (جِنّ اور انسان)اِس کو اِغوا نہیں کرسکے گا۔ (وُضو میں ہر عضو دھوتے وَقت دُرُود شریف بھی پڑھئے کہ مستحب ہے اور
یا قادِرُ
بھی پڑھتے رہئے) اپنے اپنے پیرومرشد کی اجازت سے حفاظت کے اَوراد بھی پڑھتے رہئے۱؎
(۱)امیر اہلسنّت مدظلہ العالی نے اردو زَبان میں شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ مُرتّب کیا ہے اِس میں حفاظت کے مختلف اَوراد شامل ہیں اِس شجرہ کا دُنیا کی مختلف زَبانوں مثلاًتادمِ تحریر عَرَبی، سندھی ،ہندی،گجراتی،انگلش اور بروکن فرنچ میں ترجَمہ کیا جاچکا ہے، امیر اہلسنّت مدظلہ العالی نے اپنے مُریدین وطالبین کو اِس کے پڑھنے کی عام اجازت کی ہوئی ہے۔یہ پاکٹ سائز شجرہ مکتبۃ المدینہ کی ہر شاخ سے ھدِیّۃً طلب کیا جاسکتا ہے ۔
Flag Counter