Brailvi Books

آدابِ طعام
335 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
بعدمسلمان جِنّات نے (اُن جِنّات سے )جہاد کیا اور ان میں سے بَہُت سے افراد کے ساتھ مجھے بھی قید کر لیا۔ مسلمان جِنّات آپَس میں کہنے لگے کہ یہ انسان مسلمان ہے اِس کوقید کرنا مناسِب نہیں ۔ پھر اُنہوں نے مجھے اختیار دیا کہ چاہے میں ان کے پاس قِیام کروں یا اپنے اَہل و عِیال کے پاس چلا جاؤں ۔ میں نے گھر آنے کو اختیار کر لیا تو وہ جِنّات مجھیمدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
لے آئے۔ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُن کی غذاؤں کے بارے میں دریافت کیا تواس انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی، وہ لَوبِیا(نامی سبزی )کھا تے ہیں اور وہ چیزیں جن میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کانام نہیں لیا جاتا ۔ (مَثَلاً بِغیر بسم اللہ پڑھے کھانے والے کی غذا)پھر حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُن کے پینے کے بارے میں پُوچھا تو بتایا جَدَف۔
 (حیاۃ الحیوان الکبریٰ ج ۱ ص۲۹۵)
جدف سے مراد یا تو وہ یمنی گھاس ہے جسے کھانے والے کو پانی پینے کی محتاجی نہیں رہتی، یا اس سے مراد پانی وغیرہ کا وہ برتن ہے جسے ڈھانپ کر نہ رکھا جائے۔
 (النہایۃ فی غریب الحدیث والاثر،ج۱ ص۲۴۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
جنّات اور جادو سے حفاظت کیلئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے کافِر جِنّات کی مختلف غذائیں سامنے آئیں یعنی وہ لوبیا بھی کھاتے ہیں اور جِن کھانوں پر بسم اللہ نہیں پڑھی
Flag Counter