Brailvi Books

آدابِ طعام
334 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
جنّات کے جانوروں کا چارا
قوم جِنّ کے وَفد جو حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ محترم میں حاضِر ہوئے اور اپنے لئے اور اپنے جانوروں کے لئے خوراک طلب کی۔ اُن سے ارشاد ہوا، تمہارے لیے ہڈّی ہے جس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نامِ پاک لیا جائے یعنی حلال مُزَکّٰی(پاک)جانور کی ہڈّی ہو وہ تمہارے ہاتھ میں اُس حال پر ہو گی جیسی اُس وقت تھی جب اُس پر گوشت پورا اور کامل تھا (یعنی گوشت چُھڑائی ہوئی ہڈّی تمہیں مَع گوشت ملے گی )اور ہر مینگنی تمہارے چوپایوں کے لیے چارا ہے۔ اور پھر انسانوں سے ارشاد فرمایا، ہڈّی اور مینگنی سے اِستِنجاء نہ کرو کہ وہ تمہارے بھائیوں(مسلمان جِنّات)کی خوراک ہے۔
         (صحیح مسلم ص۲۳۶ حدیث ۴۵۰)
جنّات اِغواء بھی کرتے ہیں
ایک انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ عشاء کی نَماز کے لئے گھر سے نکلے تو اُن کو جِناّت نے اِغواء کر لیا اور کئی سال تک غائب رکھا۔ پھر وہ مدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
تشریف لائے توامیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے اِس سلسلے میں دریافت کیا تو اُنہوں نے بتایا کہ مجھے جِنّات پکڑ کر لے گئے تھے اور میں ایک زمانہ تک ان کے پاس رہا۔ اس کے
Flag Counter