صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
جنّات لیموں سے گھبراتے ہیں
قاضی علی بن حسن خلعی کی'' سوا نِحِ حیات'' میں ہے کہ جِنّات ان کے پاس آتے رہتے تھے۔ ایک مرتبہ عرصہ دراز تک نہیں آئے تو قاضی صاحِب نے ان سے اس کی وجہ پوچھی توجِنّوں نے بتایا کہ آپ کے گھر میں لیموں تھا اور ہم ایسے گھر میں نہیں آتے جس میں لیموں ہوتا ہے۔ (ایضاً ص۱۰۳)
جنّات سفید مرغے سے گھبراتے ہیں
دو فرامین مصطَفٰے:صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (۱)سفید مرغ رکھا کرو اس لئے کہ جس گھر میں سفید مرغ ہوگا تو نہ شیطان اس گھر کے قریب ہو گا اور نہ جادو گر ان گھروں کے قریب ہو گا جو اس گھر کے ارد گرد ہیں۔
(المعجم الاوسط ج ۱ ص۲۰۱الحدیث ۶۷۷)
(۲) سفید مرغ کو برا بھلا مت کہو اس لئے کہ یہ میرا دوست ہے اور میں اس کا دوست ہوں اور اس کا دشمن میرا دشمن ہے جہاں تک اس کی آواز پہنچتی ہے یہ جِنّات کو دَفع کرتا ہے۔
( لَقط المَرجان فی احکام الجان ص۱۶۵)