| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
مکّہ مکرّمہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
کے قُرب و جوار میں تشریف لے گئے، وہاں پرحُضُورِ پُر نور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے میرے لئے ایک لکیر کھینچ دی اور فرمایا، جب تک میں تمہارے پاس نہ آ جاؤں تم کسی سے کوئی گُفْتُگُونہ کرنا پھر فرمایا، کوئی چیز دیکھ کر گھبرانا بھی مت۔ پھر تھوڑا سا آگے بڑھ کر بیٹھ گئے۔ اچانک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس کالے آدمی آ گئے گویا وہ لوگ زنگی (حبشی)ہیں اور وہ لوگ اس شکل کے ساتھ جیسا کہ اللہ تبارَکَ وَ تَعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:۔
کَادُوۡا یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِ لِبَدًا﴿۱۹﴾ؕ٪
ترجَمہ کنزالایمان: تو قریب تھا کہ جِنّ اس پرگُرَوْہ کے گُرَوہ ہو جائیں۔'' (پ۲۹ جِنّ ۱۹) پھروہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس سے جانے لگے تو میں نے ان سے سنا وہ عرض کر رہے تھے، یا رسولَ اللہ ! عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمارا گھر بَہُت دُور ہے، اب ہم جارہے ہیں، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمیں زادِ سفر عنایت فرما دیجئے۔ سلطانِ اِنس و جان،رحمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' گوبر تمہاری غذا ہے اور تم جس ہڈّی کے پاس جاؤ گے اُس پر تمہارے لئے گوشت ہو گا اور جس گوبر کے پاس جاؤ گے وہ تمہارے لئے کَھجور بن جائے گی۔'' جب وہ لوگ واپَس چلے گئے تو میں نے حُضُورِ اقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں عرض کی، یہ کون لوگ تھے؟حُضُور
رحمۃٌ لِّلْعٰلمین
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے