Brailvi Books

آدابِ طعام
331 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
سانپ آیا اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پہلو ئے مبارَک میں کھڑا ہو گیا پھر اُس نے اپنامُنہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کان مبارَک کے قریب کر لیا گویا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سرگوشی کرنے لگا تو نبیِّ کریم، ر ء ُوفٌ رَّحیم
علیہ اَفضْلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم
نے ارشاد فرمایا ،''ہاں ٹھیک ہے ۔''پھر وہ سانپ واپَس چلا گیا۔میں نے حُضُورِ اقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دریافت کیا ؟ تو سر ورِکائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم نے مجھے خبر دی کہ وہ جِنّات کاایک فرد تھا اور وہ یہ کہہ گیا ہے کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی اُمّت کوحُکم فرما دیجئے کہ وہ گوبر اور بَوسِیدہ ہڈّی سے اِستِنجاء نہ کیا کریں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہمارا رزق بنا دیا ہے۔
                  ( لَقط المَرجان فی احکام الجان ص۴۶)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں جِنّات بھی فریاد لاتے ہیں اور یہ بھی پتا چلا کہ ہڈّی اور گوبر جِنّات کی غذا ہے۔ ہمارے لئے ہڈّی ، گوبر اور کوئلے سے استِنجاء کرنا مکروہ ہے۔اِس ضِمن میں ایک اورحِکایت ملا حَظہ ہو چُنا نچِہ
کالیآدمی
حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بِن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، ہجرت سے پہلے ایک مرتبہ سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter