Brailvi Books

آدابِ طعام
330 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
جنّات انسانوں سے نوگُنا ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جِنّات بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ایک مخلوق ہے جسے آگ سے پیدا کیا گیا ہے، یہ کھاتے پیتے ہیں اور نکاح بھی کرتے ہیں۔ انسانوں کے مقابلے میں ان کی تعداد نو گُنا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بِکالی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، جب انسان کا ایک بچّہ پیدا ہوتا ہے تو جِنّات کے یہاں نو بچّے پیدا ہوتے ہیں۔
 ( جامع البیان ج۹ ص۸۵حدیث۲۴۸۰۳)
مسلمان کے دسترخوان پر جنّات
حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی الشّافِعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک تابِعی بُزُرگ سے نَقْل فرماتے ہیں،'' تمام مسلمانوں کے گھروں کی چھتوں پر مسلمان جنّات رہتے ہیں۔ جب دوپہر اور رات کو دسترخوان لگایا جاتا ہے یعنی گھر کے افراد کھانا کھاتے ہیں تو جِنّات بھی چھتوں سے اُتر آتے اور ساتھ ہی بیٹھ کر کھانے لگ جاتے ہیں! ان کے ذَرِیعے اللہ عَزَّوَجَلَّ شریر جِنّات کو بھگا دیتا ہے۔
             ( لَقط المَرجان فی احکام الجان للسیوطی ص۴۴)
سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سانپ کی سرگوشی
حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، میں رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ با بَرَکت میں حاضِر تھا کہ اچانک ایک
Flag Counter