Brailvi Books

آدابِ طعام
324 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
دامن یا آنچل سے پُونچھنا بَرَکت کو اُڑا دیتا ہے۔
                     ( مُلخصاً سنّی بہشتی زیور ص ۵۷۸ )
(۷۸)کھانا کھانے کے فوراً بعدسخت ورزش کرنا یا زیادہ وزنی چیز اُٹھا نا،گھسیٹنا وغیرہ سخت محنت کے کام سے آنت اُتر جانے، اپنڈکس ہو جانے یا پیٹ بڑھنے کے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔

(۷۹)کھانے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہ بُلند آواز سے اُس وَقت کہئے جب سب کھانے سے فارِغ ہو چکے ہوں ورنہ آہستہ کہئے۔
 (رَدُّالْمُحتَار ج۹ ص۴۹۰)
کھانے کے بعد دعائیں بھی اُسی وَقت پڑھائی جائیں جب ہر فرد فارِغ ہوچکا ہو ورنہ جو کھا رہا ہے وہ شرمِندہ ہو گا۔
(۸۰)باغ میں پہنچا وہاں پھل گِرے ہوئے ہیں تو جب تک مالِکِ باغ کی اجازت نہ ہو، پھل نہیں کھا سکتا اور اجازت دونوں طرح ہوسکتی ہے۔ یا صَراحۃً اجازت ہو مَثَلاً مالِک نے کہدیا کہ گِرے ہوئے پھلوں کو کھاسکتے ہو یا دَلالۃً اجازت ہویعنی وہاں ایساعُرف وعادت ہے کہ باغ والے گِرے ہوئے پھلوں سے لوگوں کو مَنْعْ نہیں کرتے۔ درختوں سے پھل توڑ کر کھانے کی اجازت نہیں مگر جب کہ پھلوں کی کثرت ہو اور معلوم ہو کہ توڑ
کسی کے درخت کا پھل کھانا کیسا؟
Flag Counter