Brailvi Books

آدابِ طعام
323 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
قَیْلُوْلہ سنّت ہے
(۷۱)دوپہر کے کھانے کے بعد قَیْلُوْلہ کیجئے کہ دوپہر کے وقت لیٹنے کو قَیْلُوْلہ کہتے ہیں اور یہ خُصُوصاً رات کو عبادت کرنے والوں کے لئے سنَّت ہے کہ اس سے رات کی عبادت میں آسانی ہو جاتی ہے۔ شام کو کھانے کے بعد کم ازکم 150 قدم چلئے۔شام کے کھانے کے بعد مطلقاً ٹہلنا بہتر ہے اور یہ ڈیڑھ سو قدم چلنے کا قول اَطِبَّاء کا ہے۔

(۷۲)کھانے کے بعد اَلحمدُلِلّٰہ ضَرور کہئے۔

(۷۳)دسترخوان اٹھائے جانے سے پہلے مت اٹھئے۔

(۷۴)کھانے کے بعد ہاتھ اچّھی طرح دھو کر پونچھ لیجئے۔صابون بھی استِعمال کرسکتے ہیں ۔

(۷۵)کاغَذ سے ہاتھ پُونچھنا مَنْع ہے۔

(۷۶)تَولیہ سے ہاتھ پُونچھ سکتے ہیں،پہنے ہوئے کپڑے سے ہاتھ مت پُونچھئے۔
بَرَکت اُڑانے والے افعال
(۷۷)خلیلُ العُلَماء مفتی محمد خلیل خان برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، '' جس برتن میں کھانا کھایا ہے اُس میں ہاتھ دھونا یا ہاتھ دھو کر کُرتے یا تہبند کے
Flag Counter