ترجمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلّ َاُس کو کِھلا جس نے مجھے کِھلایا اور اُس کو پِلا جِس نے مجھے پِلایا۔
(۶۲) کھانا کھانے کے بعد یہ دُعا بھی پڑھئے:۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَافِیْہِ وَاَطْعِمْنَاخَیْرًامِّنْہُ۔
ترجمہ : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمارے لئے اِس کھانے میں بَرَکت عطا فرما اور اِس سے بِہتر کھانا ہمیں کِھلا۔
(ابوداو،د شریف ج۳ص ۴۷۵حدیث ۳۷۳۰)
(۶۳)دُودھ پینے کے بعد یہ دُعا پڑھئے:۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَافِیْہِ وَزِدْنَامِنْہُ۔
(ایضاً)
ترجَمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !ہمارے لئے اِس میں بَرَکت دے اور ہمیں اِس سے زيادہ عِنایت فرما۔
(۶۴)سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حَلوا،شہد ،سِرکہ،کھجور،تربُوز،ککڑی اور لوکی (کدُّو شریف)بَہُت پسند تھے۔
(۶۵)اللہ کے محبوب عَزَّوَجَلَ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بکرے کے گوشْتْ میں دَسْت(بازُو)گردن اور کمر کا گوشْت مَرغوب تھا ۔
(۶۶)آقائے مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کبھی کبھی کَھجور اور تَربُوز یا کَھجور