Brailvi Books

آدابِ طعام
320 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
فرمایا، ''عِکراش! جس چیز کو آگ نے چُھوا (جو آگ سے پکائی گئی ہو)اُس کے کھانے کے بعد یہ وُضو ہے۔''
 (ترمِذی شریف ج ۳ص ۳۳۵ حدیث ۱۸۵۵ )
(۵۸)کھانے کے بعددانتوں کاخِلال کیجیے۔
پچھلے گناہ مُعاف
(۵۹) حُضُور صلی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا،جو شخص کھا نا کھائے اور یہ کلِمات کہے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ مُعاف کر دیئے جاتے ہیں:۔

دعا کے وہ کلِمات یہ ہیں:۔
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھَذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَاقُوَّ ۃٍ ۔''
ترجَمہ:'' تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھاناکِھلایا اور میری کسی مَہارت وقُوّت کے بِغیر مجھے یہ رِزق عطا فرمایا ۔''
 (ترمذی شریف ج۵ ص ۲۸۴ )
 (۶۰)کھانے کے بعد یہ دُعا بھی پڑھئے-:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَاوَجَلَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ۔
ترجَمہ :اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ہے جِس نے ہمیں کِھلایا ،پِلایا اور ہمیں مُسلمان بنایا۔
            ( ابوداو،د شریف ج۳ص۵۱۳ حدیث ۳۸۵۰)
Flag Counter