Brailvi Books

آدابِ طعام
318 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
برتن چاٹتا ہے تو وہ برتن اُس کیلئے دُعاء کرتا ہے اور کہتا ہے ،اللہ تعالیٰ تجھے جہنَّم کی آگ سے آزاد کرے جس طرح تُو نے مجھے شيطان سے آزاد کیا۔''
(کنزالعُمّال ج۱۵ ص ۱۱۱ حدیث ۴۰۸۲۲ )
اور ایک رِوایتَت میں ہے کہ برتن اُس کیلئے اِسْتِغْفَار کرتاہے۔
 (ابنِ ماجہ ج۴ ص۱۴ حدیث ۳۲۷۱)
(۵۰)جس برتن میں کھایا اِس کو چاٹنے کے بعد دھو کر پی لیجئے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملیگا ۔
(اِحیاءُ العُلُوم ج۲ ص ۷ )
دھو کر پینے کا طریقہ
(۵۱)چاٹنا اور دھونا اُسی وَقْت کہلائے گا جب کہ غذا کا کوئی جُز اور شوربے کا اثَر وغیرہ باقی نہ رہے ۔ لہٰذا تھوڑا سا پانی ڈالکر برتن کے اُوپری کَنارے سے لیکر نیچے تک ہر طرف اُنگلی وغیرہ سے اچّھی طرح دھو کر پینا چاہئے۔دو یا تین بار اسی طرح دھو کر پی لیں گے تو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
برتن خوب صاف ہو جائیگا۔
(۵۲)پینے کے بعد رِکابی یا تھال میں معمولی سا بچا ہوا پانی بھی اُنگلی سے جمع کرکے پی لینا چاہئے ، ایسا نہ ہو کہ مصالحہ کا کوئی ذرّہ ہی کہیں چِپکا رہ جائے اور اسی میں بَرَکت بھی چلی جائے!کہ حدیثِ پا ک میں یہ بھی ہے،''تم
Flag Counter