Brailvi Books

آدابِ طعام
317 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
ہے۔ آخِر میں اَلحمدُ لِلّٰہ کہئے۔افسوس! چُوس چُوس کر پینے والی سنّت پر اب شاید ہی کوئی عمل کرتا ہو، برائے کرم! اِس کیلئے مَشق فرما یئے اور اِس سنّت کو اپنایئے ۔

(۴۶) جب کچھ بھوک باقی رہ جائے کھانا تَرْک کر دیجئے۔
لذَّت صِرف زَبان کی جڑ تک ہے
(۴۷)ڈٹ کر کھانا سُنّت نہیں، زیادہ کھانے کو جی چاہے تو اپنے آپ کو اِس طرح سمجھا یئے کہ صِرف زَبان کی نوک سے جڑ تک لذَّت رہتی ہے حلْق میں پہنچتے ہی لذَّت ختْم ہو جاتی ہے تو لمحہ بھر کے ذائقے کی خاطِر سنّت کا ثواب چھوڑنا دانشمندی نہیں۔ نیز زیادہ کھانے سے طبیعت بوجھل ہو جاتی ، عبادت میں سستی آتی ،مِعدہ خراب ہوتا اور بعضوں کو موٹا پا آتا ہے۔قَبض، گیس شوگر اور دل وغیرہ کی بیماریوں کا اِمکان بڑھتا ہے۔

(۴۸) فراغت کے بعد پہلے بیچ کی پھر شہادت کی اُنگلی اور آخِر میں انگوٹھا تین تین بارچاٹئے۔ ''سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کھانے کے بعد مبارَک اُنگلیوں کو تین مرتبہ چاٹتے۔
 (شمائل ترمذی ص ۶۱ حدیث ۱۳۸)
برتن چاٹ لیجئے
(۴۹)برتن بھی چاٹ لیجئے۔ حدیثِ پاک میں ہے،''کھانے کے بعد جو شخص
Flag Counter