Brailvi Books

آدابِ طعام
316 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
ٹُکڑے حُوروں کا مہر بنیں گے۔''
     (اِحیاءُ الُعُلوم ج۲ص۷)
(۴۱)گِری ہوئی روٹی کو اُٹھا کر چُومنا جائز ہے۔     

(۴۲) دَستر خوان پر جو دانے وغيرہ گِر گئے اُنہیں مُرغیوں،چِڑیوں، گائے یا بکری وغيرہ کو کھلادیناجائزہے۔ یا ایسی جگہ احتیاط سے رکھ دیں کہ چِیُونٹیاں کھا لیں۔
کھانے میں پھونک مارنا منع ہے
(۴۳)کھانے اور چائے وغیرہ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پھونک مت ماریئے کہ بے بَرَکتی ہو گی۔زيادہ گرم کھانا مت کھائیے کھانے کے قابِل ہوجانے کا انتِظار فرمالیجئے ۔
 ( مُلَخَّصاً رَدُّالْمُحتَار ج۹ ص ۴۹۱)
(۴۴)کھانے کے دَوران بھی سیدھے ہاتھ سے پانی نوش کیجئے۔ یہ نہ ہو کہ ہاتھ آلُودہونے کے سبب اُلٹے ہاتھ ميں گلاس تھام کر سیدھے ہاتھ کی اُنگلی مَس کرکے دل کومنالیا کہ سیدھے ہاتھ سے پی رہا ہوں!
پانی چوس کر پینا سیکھئے
(۴۵)پانی ہو یا کوئی سا مَشروب ہمیشہ
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر چھوٹے چھوٹے گُھونٹ پینا چاہئے مگر چُوسنے میں آواز پیدا نہ ہو، پانی ہو یا کوئی اور مشروب، بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر کی بیماری پیدا ہوتی
Flag Counter