(۳۴)کھانا کھاتے ہوئے اچّھا سمجھ کر چپ رہنا آتش پرستوں کا طریقہ ہے، ہاں بولنے کوجی نہیں چاہ رہا تو حَرَج نہیں ، یوں ہی فُضول گوئی ہر حال میں نامناسب ہی ہے،لہٰذاکھانے کے دَوران اچّھی اچّھی باتیں کرتے جایئے مَثَلاً جب بھی گھر میں مل جُل کر یا مہمانوں وغیرہ کے ساتھ کھا رہے ہوں تو کھانے پینے کی سنّتیں بیان کیجئے ۔زہے نصیب ! کھانے کے ان مَدَنی پھولوں کی فوٹو کاپیاں فریم کروا کر یا گتےّ پر چَسپاں کر کے کھانے کی جگہ پر آویزاں کر دی جائیں اور کھانے کے اوقات میں وقتاً فوقتاً پڑھ کر سنائی جائیں۔
(۳۵)کھانے کے دَوْران اِس قِسم کی گفتگو نہ کیجئے جِس سے لوگو ں کو گِھن آئے مَثَلاًدَست ،پیچش ،قَے وغيرہ کا تذکِرہ۔
(۳۶) کھانا کھانے والے کے لقمے مت تاڑیئے۔