Brailvi Books

آدابِ طعام
312 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
(۲۷)روٹی کو دانت سے کاٹ کر کھانا حد درجہ معیوب اور بے برکتی کا باعِث ہے، یوں ہی کھڑے کھڑے کھانا سنّتِ نصاریٰ ہے۔
 (سنّی بہشتی زیور ص ۵۶۵)
کھانا کھانے میں پھل پہلے کھانے چاہئیں
(۲۸)ہمارے یہاں پھل آخر میں کھانے کا رَواج ہے جبکہ حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں ،''اگر پھل ہوں تو پہلے وہ پیش کئے جائیں کہ طبّی لحاظ سے ان کا پہلے کھانا زیادہ مُوافِق ہے ،یہ جلد ہضم ہوتے ہیں لہٰذا ان کومِعدے کے نچلے حصّے میں ہونا چاہئے اور قراٰنِ پاک سے بھی پھل کے مُقدَّم (یعنی پہلے)ہونے پر آگاہی حاصِل ہوتی ہے چُنانچِہ پارہ ۲۷سورۃُ الواقعہ کی آیت نمبر ۲۰ ،۲۱میں ارشا ہوتا ہے :۔
وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾ وَ لَحْمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
ترجَمہ کنزالایمان:اورمیوے جو پسند کریں اورپرندوں کا گوشت جو چاہیں ۔ (پ ۲۷ الواقِعہ ۲۰،۲۱)
 (اِحیاءُ العُلُوم ج۲ص ۲۱)
میرے آقا اعلیٰحضرت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن روایت نَقل کرتے ہیں،'' کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے۔''
 (فتاوٰی رضویہ جدید ج ۵ ص ۴۴۲)
Flag Counter