Brailvi Books

آدابِ طعام
307 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
(۳)کھاناکھانے سے پہلے اور بعد دونوں ہاتھ پُہنچوں تک دھونا سنّت ہے، کُلیّاں کرکے مُنہ کا اگلا حصّہ بھی دھولیجئے مگر کھانے سے قَبل دھوئے ہوئے ہاتھ مت  پُونچھئے۔سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا،'' کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضو کرنا(یعنی ہاتھ مُنہ دھونا)رِزق میں کشادگی کرتا اور شیطٰن کو دُور کرتا ہے۔''
         (کنزالعُمّال ۱۵ص۱۰۶حدیث ۴۰۷۵۵)
(۴)اگر کھانے کیلئے کسی نے مُنہ نہ دھویا تو یہ نہیں کہیں گے کہ اِس نے سنّت ترک کر دی ۔
(ملخَّص از بہارِ شریعت حصہ ۱۶ ص۱۸مدینۃ المرشد بریلی شریف)
(۵)کھاتے وَقْت اُلٹا پاؤں بچھادیجئے اور سیدھا گُھٹنہ کھڑا رکھئے یا سُرین پر بیٹھ جایئے اور دونوں گُھٹنے کھڑے رکھئے یا دوزانوبیٹھئے،تینوں میں سے جِس طرح بھی بیٹھیں گے سُنّت ادا ہوجائے گی۔
پردے میں پردہ کی عادت بنایئے
(۶)اسلامی بھائی ہو یا اسلامی بہن سبھی چادر یا کُرتے کے دامن کے ذَرِیعے پردے میں پردہ ضَرور کریں ورنہ کپڑے تنگ ہوئے یا کُرتے کادامن اٹھا ہو گا توگھر کے افراد وغیرہ بد نگاہی کے گناہ میں پڑ سکتے ہیں۔ اگر ''پردے میں پردہ ''ممکِن نہ ہو تو دوزانو بیٹھئے کہ سنّت بھی ادا ہو جائے گی اور خود بخود پردہ بھی ہو جائے گا۔کھانے کے علاوہ بھی بیٹھنے میں پردے میں پردہ کی عادت بنایئے۔
Flag Counter