Brailvi Books

آدابِ طعام
308 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
(۷)چار زانو یعنی چوکڑی مار کر بیٹھے ہوئے کھانا سنّت نہیں ، اس سے پیٹ باہَر نکلتا ہے۔

(۸)پہلے لقمہ پر
بِسمِ اللہ
دوسرے سے قبل
بِسمِ اللہ الرَّحْمٰن
اور تیسرے سے پہلے
بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھئے۔
 (اِحیاء العُلُوم ج۳ ص ۶)
(۹)بِسمِ اللہ زور سے پڑھئے تاکہ دوسروں کو بھی یاد آجائے۔

(۱۰)شُروع کرنے سے قبل یہ دُعاء پڑھ لی جائے، اگر کھانے پینے میں زَہر بھی ہوگا تو اِن شا ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اَثَر نہیں کریگا۔دُعا یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ وَ بِا للہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ  فِی الْاَرْضِ وَلَا فیِ السَّمَآءِ یَاحَیُّی یَاقَیُّوْم۔
 (کنزالعمال ج ۱۵ ص۱۰۹ حدیث ۴۰۷۹۲)
ترجمہ : اللہ تعالیٰ کے نام سے شُروع کرتا ہوں جسکے نام کی بَرَکت سے زَمین وآسمان کی کوئی چیز نُقصان نہیں پہنچا سکتی، اے ہمیشہ زندہ وقائم رہنے والے۔

(۱۱)اگر شُروع ميں بِسمِ اللہ پڑھنا بھول گئے تو دَورانِ طَعام یا دآنے پر اس طرح کہہ لیجئے؛۔
بِسمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ
ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے کھانے کی ابتداء اور انتہاء ۔
کھاتے ہوئے بھی ذکراللہ جاری رکھئے
 (۱۲)یا وَاجِدُجو کوئی کھانا کھاتے وَقْت ہر نوالہ پر پڑھا کریگا
اِن شاءَ اﷲ
Flag Counter