Brailvi Books

آدابِ طعام
306 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
کھانے کے 92مدنی پھول

کھانے کی نیّت کر لیجئے
(۱)کھانے سے مقصود حُصولِ لذّت اور خواہِش کی تکمیل نہ ہو بلکہ کھاتے وقْت یہ نیّت کرلیجئے ،''میں اللہ عَزَّوَجَلَّکی عِبادت پر قوَّت حاصِل کرنے کیلئے کھا رہا ہوں''یاد رہے ! کھانے میں عبادت پر قوّت حاصِل کرنے کی نیَّت اُسی صورت میں سچّی ہو گی جبکہ بھوک سے کم کھانے کا بھی ارادہ ہو ورنہ سِرے سے نیّت ہی جھوٹی ہو جائے گی کیوں کہ خوب ڈَٹ کر کھانے سے عبادت کیلئے قُوَّت حاصل ہونے کے بجائے مزید سُستی پیدا ہوتی ہے۔کھانے کی عظيم سُنَّت یہ ہے کہ بھوک لگی ہوئی ہوکہ بِغير بھوک کے کھانے سے طاقت تو کیا آئے گی اُلٹا صحّت خراب اوردِل بھی سخت ہوجاتا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، ایک روایت میں ہے،'' سیر ہونے کی حالت میں کھانا برص پیدا کرتا ہے۔
         ( قُوت القلوب ج۲ ص ۳۲۶ مرکز اھلسنت برکاتِ رضا ہند)
(۲)ایسا دسترخوان بچھائیے جس پر کوئی حرف، لفْظ، عِبارت ، شِعریا کمپنی وغیرہ کا نام اُردو،اِنگریزی کسی بھی زَبان میں نہ لکھا ہوا ہو۔
Flag Counter