(۲۰)سرکا ر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو تازہ پھلوں میں خربوزہ اور انگور زیادہ پسند تھے
(مُلَخَّصاً کنزالعمال ج۷ ص ۴۱ حدیث ۱۸۲۰۰)
(۲۱)خربوزہ روٹی اور شکر کے ساتھ تناوُل فرماتے تھے
(مُلَخَّصاًاتحاف السادۃالمتقین ج ۸ ص ۲۳۶)
(۲۲)بعض اوقات تر کھجور کے ساتھ (خربوزہ)کھاتے
(مُلَخَّصاًجامع ترمذی ج ۳ ص ۳۳۲ حدیث۱۸۵۰)
(۲۳)دونوں ہاتھوں سے مدد لیتے ایک بار تر کھجوریں دائیں ہاتھ سے تناوُل فرما رہے تھے اور گٹھلیاں بائیں ہاتھ میں رکھ رہے تھے ایک بکری گزری آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اُس کو گٹھلی کے ساتھ ارشارہ فرمایا وہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بائیں ہاتھ سے (گٹھلیاں )کھانے لگی اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دائیں ہاتھ سے کھا رہے تھے حتّٰی کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فارِغ ہوئے تو وہ بھی چلی گئی
(مُلَخَّصاً اتحاف السادۃالمتقین ج۸ ص ۲۳۷)
(۲۴)سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کچّا لہسن، کچّی پیاز و گِندنا (ایک بدبودار سبزی)نہیں کھاتے تھے
(مُلَخَّصاً تاریخ بغداد ج۲ص۲۶۲)
(۲۵)آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کبھی کسی کھانے کو بُرا نہیں کہا اگر اچّھا لگا تو تناوُل فرمایا اور نا پسند ہوا تو ہاتھ مبارَک روک لیا۔
(مُلَخَّصاًصحیح مسلم ص ۱۱۴۱حدیث ۲۰۶۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد