دوسروں کے برتن استعمال کرنا کیسا؟
کسی کے گھر سے ھَدِیَّۃً کھانا آئے تو برتن فوراً خالی کر کے فوراً لوٹا دیجئے ۔ اگر اُس وَقت نہ دے سکے تو امانَتاً رکھ لیجئے اور بعد میں واپس کر دیجئے مگر یاد رہے دوسروں کے وہ برتن اپنے استِعمال میں لانا جائز نہیں۔
اگر زندگی میں کبھی یہ گناہ سرزد ہوا ہے تو برتن کے مالِک سے مُعافی مانگ لیجئے اور بارگاہِ خدواندی عَزَّوَجَلَّ میں بھی توبہ کر لیجئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
"سرکار کی سنّت میں عظمت ہی عظمت ہے" کے پچیس حُرُوف کی نِسبت سے کھانے کی 25 سنّتیں
(۱) سرکارِنامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تکیہ (یعنی ٹیک)لگا کر نہیں کھاتے تھے
(مُلَخَّصاًسُنَن ابی داو،د ج۳ص۴۸۸حدیث۳۷۶۹)
(۲)میز پر رکھ کر کھاناتناوُل