Brailvi Books

آدابِ طعام
300 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
السَّمٰواتِ وَالاَرْضِ
 (مُسنَد اَبِی یَعْلیٰ ج۱ص۵ ۲۱حدیث۴۳۵)
یعنی ''دعاء مومِن کا ہتھیار ہے اوردین کاسُتون ہے اور زمین وآسمان کا نُور ہے ۔''بِالُخصُوص سفر میں دُعاء ردّ نہیں کی جاتی اور اگرعاشِقانِ رسول کا مَدَنی قافِلہ ہو پھر تو کیا ہی بات ہے! چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کا سنّتوں کی تربیّت کا ایک مَدَنی قافِلہ نِکیال (کشمیر، پاکستان)میں سفر پر تھا ۔ مقامی لوگوں نے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ نِکیال کے مسلمان عرصہ دراز سے برسات کی نعمت سے محروم ہیں۔ چُنانچِہ مَدَنی قافِلے والوں نے اِجتِماعی دُعاء کی ترکیب کی۔ نِکیال کے کافی مسلما ن شریک ہوئے، دن کا وقت تھا ، دھوپ نکلی ہوئی تھی ، عاشِقانِ رسول نے گڑگڑا کر رقّت انگیز دعاء شُروع کر دی ،
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوجَلَّ
دیکھتے ہی دیکھتے اَبرِ رَحمت چھا گیا، گھنگھور گھٹائیں اُمَنڈ آئیں اور مُوسلا دھار بارِش برسنے لگی!خوشی کے نعرے بُلند ہونے لگے، لوگ بارِش میں شرا بور ہو گئے، دعوتِ اسلامی کی مَحَبَّت اور مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ رسول کی عقیدت سے حاضِرین کے قُلوب مالا مال ہوگئے، دعوتِ اسلامی والوں پر اللہ عَزَّوجَلَّ کے اس عظیم کرم کا کُھلی آنکھوں سے مشاھَدہ کرنے کے سبب کافی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے اورنِکیال میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی دھوم دھام ہو گئی۔
Flag Counter