Brailvi Books

آدابِ طعام
297 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
فرمایئے) اگر نَفس کی حِرص کا علاج ہو جائے تو کئی امراض خود ہی ختم ہوجائیں۔
      (حدائقِ بخشش شریف)
منہ کی بدبو کا مدنی علاج
یہ دُرُود شریف موقع بہ موقع ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھ لیجئے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
مُنہ کی بدبو زائل ہو جائیگی:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ الطَّاھِر۔
ایک سانس میں پڑھنے کا طریقہ
ایک ہی سانس میں پڑھنے کا بِہتر طریقہ یہ ہے کہ مُنہ بند کر کے آہِستہ آہِستہ ناک سے سانس لینا شُروع کیجئے اور جتنا ممکن ہو اُتنی ہوا پھیپھڑوں میں بھر لیجئے ۔اب دُرُود شریف پڑھنا شُرو ع کیجئے۔ چند بار اس طرح مَشق کریں گے تو سانس ٹوٹنے سے قَبل
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
مکمّل گیارہ بار دُرُود شریف پڑھنے کی ترکیب بن جائے گی ۔ مذکورہ طریقے پر ناک سے گہرا سانس لیکر ممکن حد تک روک رکھنے کے بعد مُنہ سے خارِج کرنا صِحّت کیلئے انتہائی مفید ہے۔دن بھر میں جب موقع ملے بِالخصُوص کُھلی فَضاء میں روزانہ چند بار تو ایسا کر ہی لینا چاہئے۔ مجھے (سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہ ُکو)ایک سِن رسیدہ حکیم صاحِب نے بتا یا تھا کہ میں سانس
             رضاؔ نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا

             کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے
Flag Counter