| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
(۱)کوئی بھی چیز کھانے یا چائے وغیرہ پینے کے بعد تین بار اِس طرح کُلّی کریں کہ ہر بار پانی کو مُنہ میں ایک آدھ مِنَٹ تک اچّھی طرح جُنبِشیں دینے یعنی ہِلانے کے بعد اُگلیں(۲)جب بھی موقع ملے منہ میں کُلّی بھر لیں اور چند مِنَٹ تک ہلاتے رہیں پھر اُگل دیں۔ یہ عمل روزانہ مختلف اوقات میں چند بار کیجئے(۳)اگر مذکُورہ انداز پر کُلیوں کیلئے سادہ پانی کے بجائے نمک والا نیم گرم پانی استِعمال کیا جائے تو مزید مُفید ہے۔ اگر پابندی سے کریں گے تو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دانتوں کے درمیان اٹکے ہوئے غذا ء کے اَجزاء دُھل دُھل کر نکلتے رہیں گے، نہ وہ مَسُوڑھوں میں ٹھہریں گے کہ سڑیں،
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اِس طرح کرنے سے مَسُوڑھوں میں خون کی شکایت بھی نہ ہو گی۔(۴)زیتون شریف کا تیل دانتوں پر ملنے سے مَسُوڑھے اور ہلتے ہوئے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
منہ کی بدبو کا علاج
اگر مُنہ میں بدبو آتی ہوتو ہرا دھنیہ چبا کر کھایئے نیز گلاب کے تازہ یا سوکھے ہوئے پھولوں سے دانت مانجنے سے بھی
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دور ہو جائے گی۔ ہاں اگر پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بدبو آتی ہو تو''کم خوری'' کی سعادت حاصل کر کے بھوک کی بَرَکتیں لوٹنے سے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
ٹانگوں اور بدن کے مختلف حصّوں کے درد ، قبض ، سینے کی جلن، مُنہ کے چھالے ، باربار ہونے والے نزلے کھانسی اور گلے کے درد مَسُوڑھوں میں خون آنا وغیرہ بَہُت سارے اَمراض کے ساتھ ساتھ مُنہ کی بدبو سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ بھوک سے کم کھانے میں 80فیصد امراض سے بچت ہوسکتی ہے۔(تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت کے باب ''پیٹ کا قفلِ مدینہ'' کا مطالعہ