Brailvi Books

آدابِ طعام
295 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
رہتے ہیں جب تک ان میں تَلخی باقی رہے (۶)دانتوں کی چَوڑائی میں مِسواک کیجئے (۷)جب بھی مِسواک کرناہو کم از کم تین بار کیجئے (۸)ہر بار دھو لیجئے(۹)مِسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چُھنگلیا اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو(۱۰)پہلے سیدھی طرف کے اوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچے مِسواک کیجئے(۱۱)چِت لیٹ کر مِسواک کرنے سے تِلّی بڑھ جانے اور(۱۲)مُٹھّی باندھ کرکرنے سے بواسیر ہوجانے کا اندیشہ ہے(۱۳)مِسواک وُضُو کی سنَّتِ قبلیہ ہے البتّہ سنَّتِ مُؤَکَّدَہ اسی وقت ہے جبکہ منہ میں بدبو ہو۔
 (ما خو ذاز فتاویٰ رضویہ ج۱ ص ۲۲۳)
 (۱۴)مُستَعمَل(یعنی استعمال شدہ)مِسواک کے رَیشے نیز جب یہ ناقابلِ اِستعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلہ ادائے سنّت ہے، کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دیجئے یا دَفْن کردیجئے یا سَمُندر میں ڈالدیجئے۔
(تفصیلی معلومات کیلئے بہارِ شریعت حصہ ۲ ص 17تا18کا مطالعہ فر ما لیجئے )
دانتوں کی حفاظت کے لئے چار مدنی پھول
Flag Counter