Brailvi Books

آدابِ طعام
294 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
دانتوں کا بہترین علاج مسواک
صحیح طریقے پرمِسواک کی جائے تو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
کبھی بھی دانتوں کی بیماری نہ ہو گی ۔آپ کے دل میں ہو سکتا ہے یہ خیال آئے کہ میں تو برسوں سے مِسواک استِعمال کرتا ہوں مگر میرے تو دانت اور پیٹ دونوں ہی خراب ہیں ۔ میرے بھولے بھالے اِسلامی بھائی ! اس میں مِسواک کا نہیں آپ کا اپنا ہی قُصور ہے، میں سگِ مدینہ عفی عنہ اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آج شاید لاکھوں میں سے کوئی ایک آدھ ہی ایسا ہو جو صحیح اُصولوں کے مطابِق مِسواک استِعمال کرتا ہو! ہم لوگ اکثر جلدی جلدی دانتوں پر مِسواک مل کر وُضو کر کے چل پڑ تے ہیں ۔ یعنی یو ں کہئے کہ ہم مسواک نہیں بلکہ ''رسمِ مسواک''ادا کرتے ہیں!
''مِسواک کرنا سنّت ہے''کے ۱۴ حُرُوف

کی نسبت سے مسواک کے 14 مَدَنی پھول
 (۱)مِسواک کی موٹائی چُھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو(۲)مِسوا ک ایک بالِشت سے زیادہ لمبی نہ ہوورنہ اُس پر شیطان بیٹھتا ہے(۳) اس کے رَیشے نرم ہوں کہ سخت رَیشے دانتوں اورمَسُوڑھوں کے درمِیان خَلاء (GAP)
کا باعِث بنتے ہیں(۴)مِسواک تازہ ہوتوخوب ورنہ کچھ دیر پانی کے گلاس میں بِھگَو کر نرم کرلیجئے(۵)اِس کے رَیشے روزانہ کاٹتے رہئے کہ َریشے اُس وقت تک کارآمد
Flag Counter