بعض لوگوں کو مِسواک کرنے سے خون آتا ہے بلکہ ایسوں کا خون کھانے کے ساتھ پیٹ میں بھی جاتا ہو گا ۔ اس کا ایک سبب پیٹ کی خرابی بھی ہوتا ہے ۔ ایسے مریض کو قبض وغیرہ کا علاج کرنا ضَروری ہے۔ وزنی اور بادی غذاؤں سے پرہیز کرے اور کھانا بھوک سے کم کھائے، بے وقت کوئی چیز نہ کھائے۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ دانتوں کی صفائی میں لاپرواہی کی وجہ سے غذائی اَجزاء دانتوں اور مَسُوڑھوں کے درمیان جمع ہو کر چُونے کی طرح سخْت ہو کر جم جاتے ہیں ، ڈاکٹری زبان میں اس کو ٹاٹر (TATAR)
بولتے ہیں ، اس لئے دانتوں کے ڈاکٹر سے رُجوع کیجئے اگر نیک طبیعت ڈاکٹر ہو گا اور کوئی مانِع نہ ہوا تو ایک ہی وَقْت میں تمام دانتوں کی صفائی (SCALING)
کر دے گا۔ ورنہ چند بار دھکّے کِھلا کر تھوڑا تھوڑا کام کرکے زیادہ پیسے نکلوائے گا!
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد