Brailvi Books

آدابِ طعام
290 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
سڑ تے ہیں تو مسوڑھے کمزور اور بیمار پڑ جاتے اور ان سے خون بہنے لگتا ہے لہٰذا مِسواک کرنا دشوار ہو جاتا ہے)(۴)وُضو میں کامل طور پر کلّیاں کرنے پر مدد حاصِل کروں گا(اندرونِ منہ ہر ہر پُرزے پر اور دانتوں کی درمِیانی خلاؤں میں پانی بہ جائے اِس طرح تین بار کلّیاں کرنا وُضو میں سُنَّتِ مُؤَکَّدہ ہے اور مذکورہ طریقے پر غسل میں ایک بار کلّی کرنا فرض اور تین بار سنّت ہے) (۵)دانتوں کو اَمراض سے بچانے کی کوشِش کر کے عبادت پر قُوّت حاصِل کروں گا(کیوں کہ خلال کرنے کی وجہ سے غذا کے اجزاء نکل جائیں گے اور یوں مَسُوڑھوں کی بیماریوں سے تحفُّظ حاصِل ہو گا اور اچّھی صحّت سے عبادت پر قوّت حاصِل ہوتی ہے) (۶)منہ کو بدبو سے بچا کر مسجِد کے اندر داخِلہ بحال رکھنے پر مدد حاصِل کروں گا(ظاہر ہے کھانے کہ اجزاء دانتوں میں اٹکے رہیں گے تو سڑ کر بدبو کا باعث ہوں گے اور جب مُنہ میں بد بو ہو تو مسجِد میں داخِل ہونا حرام ہے)(۷) فرِشتوں کو اِیذاء دینے سے بچوں گا(منہ میں غِذائی رَیشہ ہوتے ہوئے نَماز میں قراٰنِ پاک پڑھنے سے فرِشتوں کو ایذاء ہوتی ہے)
کلی کا طریقہ
وُضو میں اس طرح کُلّی کرنی ضَروری ہے کہ مُنہ کے ہر کل پُرزے اور دانتوں کی تمام کھڑکیوں وغيرہ میں پانی پَہُنچ جائے۔ وُضو میں تین مرتبہ اس طرح کُلّیاں کرنا سنّتِ مؤَکَّدَہ(مُ۔ءَ کْ۔کَدَہْ)ہے اورغُسل میں ایک بارفَرض اور تین بار سنّت۔ اگر روزہ نہ ہو تو غَرغرہ بھی کیجئے۔ گوشْتْ کے رَیشے وغیرہ نکالنے ضَروری ہیں ۔ ہاں اگر کوئی رَیشہ یا چھالیہ
Flag Counter